Aug 18, 2018 09:15 pm
views : 337
Location : Governor House
Karachi- Murad Ali Shah takes Oath today as 29th CM Sindh
کراچی ، مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ بن گئے، حلف اٹھا لیا
پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی
نے مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی حلف برداری
سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔
تقریب میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، بختاور بھٹو، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی
رینجرز، نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور فریال تالپور نے شرکت کی۔اس
موقع پر مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کی۔
یاد رہے کہ مراد علی شاہ دوسری مدت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف
اٹھا رہے ہیں۔گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی جگہ
مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا تھا۔