Aug 18, 2018 09:23 pm
views : 370
Location : Prime Minister House
lslamabad- PM Imran Khan meets Cricketer Delegation
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے بھارت کے مشہور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم
کے کھلاڑیوں اور بھارت کے مشہور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پر مشتمل وفد نے
ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفد نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کے انتخاب سے جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل ہوئی ہے وہاں امید کی نئی لہر جاگی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملک میں کرکٹ سمیت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں
کی توانائیوں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کے لیے سابقہ کھلاڑیوں کے
تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دے کر
ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔