Aug 19, 2018 03:11 pm
views : 338
Location : ISB High Court
Islamabad-IHC granted protective bail to asif ali zardari
اسلام آباد: سابق صدرآصف زرداری نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی
سابق صدرآصف علی زرداری نے گزشتہ روز بینکنگ کورٹ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست درائر کی۔
سابق صدر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، نیز ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔
ہائی کورٹ آف پاکستان کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب آصف علی زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔