اسلام آباد:عمران خان نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوارنامزد کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغا م میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدرِ پاکستان کے عہدے کےلیے ہمارے امیدوار ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی اجلاس میں میں مشاورت کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے دیرینہ رہنما ڈاکٹر عارف علوی حالیہ الیکشن میں این اے 247 سے کامیاب قرار پائے تھے ، ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے فاروق ستار تھے