Aug 19, 2018 03:32 pm
views : 391
Location : Punjab Assembly
Lahore-Pervaiz Elahi Media Talk
لاہور:جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے، پرویزالہیٰ
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے دولابیوں میں پولنگ ہوگی۔
پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ جمہوری کےعمل کوسبوتاژ نہیں کرنا چاہیے، جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بےچینی نہیں ہے ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہے، ہم تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ ہیں۔
پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیاہ پٹیاں باندھنےوالے کی اپنی مرضی ہے چاہے سیاہ کپڑے پہن کر آجائے، کوئی کالی پٹیاں باندھتا ہے تواس کی مرضی ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی ایوان میں کارروائی قانون کے تحت چلے