Aug 19, 2018 03:35 pm
views : 389
Location : Punjab Assembly
Lahore-Hamza shahbaz Media Talk
لاہور:مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں،حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کےانتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے، اسی کی خاطر لیڈرسولی پرچڑھے۔ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیںْ
انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا، ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں، 21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ آج تک دستخط شدہ فارم 45 نہیں ملے، ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے۔ ابھی توشروعات ہے جب بھید کھلیں گےتوبات بہت دورتک جائےگی، مطالبہ کرتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں