Aug 19, 2018 03:38 pm
views : 402
Location : Governor House
Karachi-CM Sindh Murad ali shah given guard of honor
کراچی :مراد علی شاہ کی وزیر اعلی ہاوس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ کے 33 ویں وزیراعلی کا حلف اٹھایا، سپیکر سندھ آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، شیری رحمان اور ڈی جی رینجرز سندھ سمیت سیاسی و سماجی رہنماوں نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران 97 ووٹ حاصل کئے تھے، جبکہ انکے مدمقابل شہریار مہر 61 ووٹ حاصل کر پائے۔
مراد علی شاہ گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد آج وزیراعلی ہاوس پہنچے جہاں ان کا آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا، بعد ازاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اور سندھ پولیس کے دستے نے سلامی دی