Aug 19, 2018 04:13 pm
views : 373
Location : Punjab Assembly
Lahore- Yasmin Rashid Media Talk
لاہور:عمران خان کے نامزد کردی امیدوار کو بھرپور سپورٹ کریں گے،یاسمین راشد
رہنما پی ٹی آی یاسمین راشدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار سردار عثمان بزدار کے ساتھ پی ٹی آئی کی پوری قیادت سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ایک پسماندہ علاقے کا امیدوارآگئے آیا ہے یہ اس حوالے سے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کے جو علاقے احساس محرومی کا شکارہے ان کی احساس محرومی دور ہو
انکا مزیدکہنا تھا کہ خوشی اس بات کی بھی ہے کہ قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر بلوچستان کے پسماندہ علاقے سے ہے ،پہلی رشتےداروں کے علاوہ عام عوام میں سے لوگوں کو ذمے داریاں دی جارہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کام کریں گے اورپنجاب کے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک ٹیم کی طرح کام کرتی ہے اور ہمیشہ اس طرح کرتے رہے گے