Aug 19, 2018 04:43 pm
views : 533
Location : Punjab Assembly
Lahore - Aleem khan Media Talk
اہور:وزارت حاصل کرنے کیلئے نہیں نئے پاکستان کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ،علیم خان
علیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صاحب نے نامزد کیا ہے۔۔۔عمران خان نے جو بھی حکم بھیجا ہے اس کے مطابق پوری تحریک انصاف کی قیادت سردارعثمان بزدارکے ساتھ کھڑی ہے ،ان کا کہنا تھا عمران خان کےنامزدکردہ کینڈیٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں گے ، انشا اللہ تحریک انصاف کی جیت ہو گی اور تحریک انصاف کا ہی وزیر اعلی منتخب ہوگا
ملک میں تحریک انصاف کو کامیابی صرف عمران خان کی بد ولت ملی ہے یہ عمران خان کی 22سال کی جد و جہدکا نتیجہ ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے جارہی ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدو جہد وزارتوں کیلئے نہیں بلکہ نئے پاکستان کیلئے ہے ہم نے جو وعدے کیے ہیں ،عوام کو ہم سے بہت سی امیدیں ہے ،انشااللہ پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پرپورا اتریں گی ،رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا حکومت میں کوئی رول نہ بھی تومیں تب بھی عمران خان ساتھ رہوں گا