Aug 19, 2018 05:06 pm
views : 356
Location : Punjab Assembly
Lahore-sardar usman buzdar elected punjab chief minister
لاہور:تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے دوران پی ٹی آئی کے عثمان بزدار نے 189 جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازنے 159 ووٹ حاصل کیے۔ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کی کامیابی کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جس علاقے سے تعلق ہے وہاں بجلی نہیں ہے، میرا میرٹ یہ ہے کہ میرا تعلق سب سے پسماندہ علاقے سے ہے۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین سمیت اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب کےمسائل حل کریں گے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں ترقیاتی کام کریں گے، ہماری سب سے پہلی ترجیح گڈ گورننس، کرپشن کا خاتمہ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے اداروں کوبہترکرنا ہے، ہم نے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہے، اپنی بہترین ٹیم لائیں گے اور ساری توانائی عوامی خدمت میں لگائیں گے۔