لاہور،نوجوت سندھ سدھو کی بھارت روانگی سے قبل مقامی بازار میں خریداری
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے،امن کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہونے چاہئے ۔
نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعداسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے ٹیکسالی بازارمیں خریداری بھی کی،سابق بھارتی کرکٹر کو دیکھ کر شہریوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں،نوجوت سنگھ سدھونے ٹیکسالی بازارمیں چپل بھی خریدے۔