کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا
بلوچستان کے گورنر ہاوس میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جام کمال خان نے وزیر اعلی بلوچستان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں پارٹی کی سینئر قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں جام کمال کو 59 میں سے 39 جب کہ ان کے مد مقابل ایم ایم اے کت یونس عزیز زہری کو 20 ووٹ ملے تھے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے حلف کےموقع پراراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اہم شخصیات موجود تھیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارے اوپر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں ایوان میں بھیجا عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔