کراچی،پاکستان سنی تحریک کا ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج
پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ہالینڈ میں منعقد ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں سنی تحریک کے کارکناں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرا اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین نے حکومت پاکستان،اقوام متحدہ ،او آئی سی سے ہالینڈ کے منصوبے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کابھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کرنے جا رہا ہے،اسے روکنا ہوگا،اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم شیخ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے ہالینڈ کی اس سازش کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
محمد ریاض قادری کا کہنا تھا کہ آج کے مظاہرے سے ہم یہود و نصاریٰ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم پر امن لوگ ہیں،ہم نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔