لاہور،نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ
بھارت سے خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سدھو بھارت روانہ ہو گئے۔
وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد نوجوت سدھواسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے،لاہور پہنچنے پر نوجوت سدھو نے تحریک انصاف کے نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور سے نجی ریستوران میں ملاقات کی۔ چودھری سرور نے تقریب حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سدھو کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
بعد ازاں نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئے۔