لاہور،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں اعجاز چوہدری کی رہائش گاہ پر جشن کا اہتمام
تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن پر عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت این اے 133سے پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہاں تک پہچنے کے لیے بہت محنت کی،اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کی مشکلات کا سامنا کیا،منزل تک پہنچنے کے لیے جن لوگوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی آج کے دن ان کو سب سے زیادہ یاد کیا جائے۔
اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب عمران خان اکیلے تھے انہوں نے جدوجہد کی لیکن ہمت نہیں ہاری۔