کراچی،اگر وفاقی حکومت نے سندھ کے حقوق دیے توہم ہراچھی چیزکوسپورٹ کریں گے،وزیر اعلیٰ سندھ
\وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سندھ کے حقوق دیے توہم ہراچھی چیزکوسپورٹ کریں گے۔
مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت نے کام کیا اورجمہوریت کا ساتھ دیا،وفاقی حکومت سندھ میں کام کرنا چاہتی ہے توان سے تعاون کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 25ارب کے پیکج سے پچھلی حکومت کو25روپے تک نہیں ملے ،صوبے میں محکمہ اینٹی کرپشن کومتحرک کریں گے،احتساب سب کا ہونا چاہیے،احتساب سیاست کاشکار ہواتومخالفت کریں گے ، اگروفاقی حکومت نے سندھ کے حقوق دیے توہم ہراچھی چیزکوسپورٹ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اراکین نے آج حلف لیا ہے،سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم تجربہ کار سیاستدانوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہے جو مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔