اسلام آباد:وزیر اعظم کا پراثر خطاب، پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کا وطن واپسی کا اعلان
امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹر عمران نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی تقریر کے بعد پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اپنا گھر اور جائیداد بیچ کر پیسہ پاکستان لے جارہا ہوں، اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں، انہیں بھی نوکری سے استعفیٰ دینےکا کہہ دیا ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ وہ دس سال سے امریکا میں مقیم ہیں لیکن عمران خان نے جب کہا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانی بھی حصہ لیں اس کے بعد میں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم پاکستان جا کر اپنے ملک کی خدمت کریں گے، تمام جائیدادیں بیچ کر پیسہ پاکستان لارہا ہوں، اب اپنے ملک میں رہیں گے اور اس کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔