Aug 20, 2018 02:00 pm
views : 360
Location : President House
Islamabad-PM imrans cabinet to be sworn in today
اسلام آباد:ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
وزیراعظم عمران خان کی21رکنی وفاقی کابینہ اجلاس میں حلف اٹھالیا، 16 وزرا کے ساتھ 5 مشیر بھی وزیراعظم کی ٹیم میں شامل ہیں۔پرویز خٹک قانون کی وزارت، اسد عمر وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ، شیری مزاری انسانی حقوق اور غلام سرور خان وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود وزارت تعلیم، عامرکیانی وزارت صحت اور نورالحق قادری مذہبی امور کی ذمہ داریاں نبھانے کا حلف اٹھایا۔
اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا نےبھی حلف اٹھایا، شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی ہے، طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں بابراعوان پارلیمانی امور، ملک امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات کا قلمدان سنبھالیں گے۔عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔