لبیک اللھم لبیک ۔۔۔اے اللہ حاضر ہیں تیرے دربارمیں ہم
بیس لاکھ کے لگ بھگ آج عازمین حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے ، عازمین حج نے ساری رات عبادت، ذکر اذکار میں گزاری، نماز فجر پڑھ کر میدان عرفات کا رُخ کریں گے۔ حج کے رکن اعظم، وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین خطبہ حج سنیں گے، جسے پہلی بار اردو زبان میں بھی پیش کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
حجاج کرام ظہراور عصر کی نمازیں اکٹھی پڑھیں گے۔ غروب آفتاب کے بعد عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے، نماز مغرب اور عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔ حجاج کرام رات بھرمیدان عرفات میں عبادت و ریاضت، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔ حجاج کرام منگل کی صبح سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کریں گے