Aug 20, 2018 07:35 pm
views : 500
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 21پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (20اگست 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 21پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42425 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،172 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔