کراچی ، عیدالاضحیٰ کنٹی جینسی پلان کے تحت صوبائی سطح پر45046سے زائدسیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دینگے
آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے انکی ترسیل وتقسیم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پراسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں پر بھی عمل درآمد کو انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنایا جائے. علاوہ ازیں مساجد, امام بارگاہں وں, عیدگاہں وں ودیگر کھلے مقامات سمیت اجتماعی قربانی کے مختلف مقامات پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیئے جائیں تاکہ عوام کے جان ومال کی سلامتی کے مجموعی امور کو یقینی بنایا جاسکے۔وہ کراچی سمیت دیگر پولیس رینج کے مرتب کردہ کنٹی جینسی پلانز کے حوالے سے اعلیٰ سطحیٰ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز ٹریفک،کراچی پولیس، اسپیشل برانچ سندھ،ایسٹ ویسٹ ساؤتھ زونز کے ڈی آئی جیز سمیت ٹریفک، سی آئی اے،سیکیورٹی،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز،تمام ضلعی ایس ایس پیز،اے آئی جیز ویلفیئر،ایڈمن سی پی او اورآپریشنز سندھ نے بھی شرکت کی۔
ترجمان سندھ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی علاقہ/مقام پر مشکوک سرگرمی مشتبہ گاڑی،پیکٹ، پارسل،بیگ،ا،بریف کیس وغیرہ دکھائی دینے پرفوری اطلاع مددگار 15کال سینٹر, ایس ایس پیز دفاتر,قریبی تھانوں,گشت پکٹنگ پر مامورافسران وجوانوں کو دیں۔