Aug 21, 2018 12:46 pm
views : 314
Location : National Press Club
Islamabad- Cheif AML Shaikh Rasheeed Press Conference
اسلام آباد ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک کے مختلف شہروں کے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نیشنل پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائیں گے، ریلوے اسٹیشنوں پر پلازے اور فوڈ اسٹریٹس بنائیں گے۔ قابضین ریلوے کی زمین چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ ریلوے بڑے شہروں میں 5 ہزار کواٹرز بنائے گا۔ ریلوے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چکلالہ اور مارگلہ اسٹیشن کو فوری اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آن لائن بکنک کا نظام بھی بہترکریں گے،ای ٹکٹنگ کو متعارف کرائیں گے، معذور افراد کے مسائل حل کرنے کے خصوصی اقدامات کریں گے۔ریلوے میں ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، ہر پاکستانی ہمارا احستاب کرے، ہم کھلے دل سے ان کو خوش آمدید کہیں گے۔
شیخ رشید نے 20 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی گرمیوں سے پہلے اپنا نظام بہترین بنا دیں گے۔