Aug 21, 2018 12:50 pm
views : 345
Location : Governor House
Lahore- Oath Taking Ceremony of CM Punjab
لاہور ،سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب حلف برداری کے لیے ذاتی گاڑی پر گورنر ہاؤس پہنچے۔
نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے اور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جس کے دوران تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے 189 جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے تھے۔