Aug 21, 2018 05:18 pm
views : 408
Location : Idara Noor-e-Haq
Karachi- Ameer JI Hafiz Naeem ur Rehman Press Conference
کراچی ، الخدمت نے گزشتہ سال 92کروڑ 40لاکھ روپے امدادی اور فلاحی سرگرمیوں پرخرچ کیے،حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی کراچی و صد ر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت کراچی نے گزشتہ سال (جولائی 2017تا جون 2018) امدادی و فلاحی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود پر تقریباً 924ملین روپے خرچ کیے ، الخدمت تعلیم ،صحت ، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ، کمیونٹی سروسز، آفات سے بچاؤ اور مواخات پروگرام کے تحت امدادی اور فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور یہ تمام کام عوام کے تعاون اور عوام کے الخدمت پر اعتماد کے ذریعہ ہی ممکن ہوتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاالخدمت سے تعاون عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ کراچی کے شہری عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں اور الخدمت کے آئندہ کے منصوبوں اور پروجیکٹس کو پورا کرنے میں معاون و مددگا ربنیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے روز ادارہ نورحق میں الخدمت کراچی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ ،امدادی سرگرمیوں اور مہم چرم قربانی کے حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا الخدمت کراچی میں سات مختلف شعبوں میں شہریوں کو خدمات مہیا کر رہی ہے جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی' صحت وتعلیم کی سہولیات کفالت یتامیٰ' روزگار اور سماجی خدمات کے شعبے شامل ہیں۔
قبل ازیں الخدمت کے کنٹرولر کلین واٹر و کمیونٹی سروسز قاضی صدر الدین نے سالانہ رپورٹ اور کارکردگی پر مشتمل پریزینٹیشن پیش کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی راشد قریشی ' جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،الخدمت کے کنٹرولر آرفن کیئر پروگرام و مواخات عنایت اللہ اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے۔