اسلام آباد،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر،خریدار نہ ہونے کے برابر
عید قرباں قریب آتے ہی اسلام آبادمیں بڑے جانوروں کی منڈیاں سج جاتی ہیں ،تاہم زائد ٹیکسز اور گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کا منڈیوں کی طرف رجحان کم ہے۔عید الا ضحی میں ایک دن باقی رہ گیا ہے،جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث غریب طبقے کو سنت ابراہیمی کو ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ آتے ہی بڑے جانوروں کی منڈیوں کے علاوہ چھوٹے جانوروں کی منڈی بھی قائم کی گئی ہے جہاں خوبصورت بکرے اور دمبے منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن گرمی اورانتظامیہ کی جانب سے زیادہ ٹیکسز کے باعث خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس موقع پرخریدار محمد زبیر نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے گفتگو کرتے ہوئے کہا
خریدار ارسلان راؤ نے میڈیاکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا