لاہور،اہلیان لاہور سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف
br>
ملک بھر میں آج عید الضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابرہیمی اداکر رہے ہیں۔
فرزندانِ
اسلامی عید قرباں اسلامی تعلیمات کے عین مطابق مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مناتے ہوئے اللہ کے حضور جانور قربان کررہے ہیں تاکہ رب کائنات کی خوشنودی
حاصل کرسکیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی شہری سنت ابراہیمی
ادا کرنے میں مصروف ہیں نماز فجر کے بعد شہر بھر میں مختلف مقامات پر
چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، امت مسلمہ کی یک جہتی اور وطن
کی سلامتی، خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد سنت ابراہیمی کی
پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔
عید قربان
کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی
الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری مسعود انور کا کہنا تھا کہ ہمیں
سنت ابراہیمی سے سبق ملتا ہے کہ دین اسلام کی خاطر ہمیں کسی بھی قربانی سے
گریز نہیں کرنا چاہیے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں اسی طرح حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔