کراچی،ملک میں جو تبدیلی آئی ہے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کی زندگی میں بھی آئے،خالد مقبول صدیقی
پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح شہر کراچی کے شہری بھی عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں،سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل شہر کی تمام بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
سنت ابراہیم علیہ السلام کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی یاد دلاتی ہے جو ہم سب کا فریضہ ہے ، اس موقع پر ہمیں غرباء اورمساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید پولو گراؤنڈ میں ادا کی اس موقع پر امت مسلمہ کی یک جہتی اور وطن کی سلامتی، خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جو پاکستان کو اسکی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جو تبدیلی آئی ہے دعا ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کی زندگی میں بھی آئے۔