کراچی، عیدالاضحی کےموقع پر قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کا رش
عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی جانب سے بچھڑے ہوؤں کو یاد کرنے کیلئے قبرستانوں پر حاضری دی گئی اور اپنے پیاروں کیلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ مغفرت اور بخشش کی دعائیں کی گئیں،عیدالاضحی کے دن قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جوق در جوق قبرستانوں کا رخ کررہے ہیں۔
عید کے موقع پر جب ہر شخص کے دل میں خوشیوں کا ڈیرہ ہوتا ہے تو اس موقع پر دنیا سے چلے جانے والے بھی شدت سے یاد آتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنوں کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے،جو لوگ دنیا سے جاچکے ہیں انکی قبروں پر آکر انکے لئے دعا کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ قربانی کے بعد اپنے پیاروں کی قبروں پر آتے ہیں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ عید اپنوں کے بغیر ادھوری ہوتی ہے اسی لئے جو دنیاسے رخصت ہوگئے ہیں انکی قبروں پر آتے ہیں۔