کراچی،شہر قائد کے باسی سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا
رہی ہے، نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے،نماز کے بعد گلے مل کر
تمام گلے شکوے دور کیے گئے، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی
قربانی جاری ہے۔
نماز عید کے اجتماعات میں شہریوں نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی، ترقی
اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں،نماز عید کے بعد فرزندان اسلام اپنے
قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہااس موقع پر ہمیں اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ قربانی ہماری بخشش کا ذریعہ ہے۔