کراچی،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاشہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر بلدیات سندھ اور پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آلائشوں کو
ٹھکانے لگانے اور صفائی پر توجہ دی جارہی ہے، میئر کراچی بھی ہم سے رابطے
میں ہیں، جہاں ہماری ضرورت پڑ رہی ہے وہاں مدد کررہے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ذزرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تمام اداروں سے رابطے میں ہیں،
شکایات پر فوری طور پر آلائشوں کو اٹھایا جارہا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ضلع شرقی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں
فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیا، وزیر بلدیات نے تعینات افسران و عملہ کی
علاقوں میں موجودگی چیک کی، سعید غنی کے ہمراہ قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ
اسد اللہ ودیگر حکام بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ملکر شہریوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔