کوئٹہ،سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے اجتماعی قربانیوں کا بھی اہتمام
کوئٹہ میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے اجتماعی قربانیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں فرزندادن اسلام اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کا فریضہ سرانجام دے سکتے۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی جہاں ایک فریضہ ہے وہیں ہر مسلمان کی یہ خواش بھی ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر جانور کی قربانی کرکے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرے۔
تاہم بڑھتی مہنگائی نے متوسط طبقے کا رجحان اجتماعی قربانی کی جانب مبذول کروادیاہے۔
منتظمین اجتماعی قربانی کا انتظام کر کے دلی سکون حاصل کرتے ہیں انکا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لوگوں کی بڑی تعداد مذہبی فریضہ باآسانی ادا کر سکتی ہے۔
سنت ابراہیمی نے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ اللہ کی محبت کے حصول کے لئے قربانی کاجذبہ بہترین ذریعہ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے سبب قربانی کرنا مشکل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے اجتماری قربانیاں کر رہے ہیں۔
ہم جماعت اسلامی والوں سے مطمئن ہیں،انکی جانب سے اجتماعی قربانی کا بہترین اہتمام کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کوئٹہ کے عہدیدار افتخار کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اسلامی نے کوئٹہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے۔