کراچی، قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے،میئر کراچی
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔
عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اس کو لاوارث نہیں
چھوڑیں گے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ساتھ دیں گے،
آلائشیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ اٹھائی جائیں گی، اس اہم کام میں
ہم سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔