اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی: مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں
قربانی دینے والوں کو سزائیں دی جارہی ہیں، بھارتی فوج مسلمانوں کو قربانی
سے روک رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج گھروں سے زبردستی جانوروں کو لے
جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر پابندی لگا دی
گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار منانے پر پابندی اور سزا کا کہیں تصور
نہیں ملتا۔انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کو کشمیری قوم کی جانب سے عید
الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی