ملتان :اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کیلئے پیپلزپارٹی پر ن لیگ دباؤ ڈال رہی ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ
پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام مشاورت کے بعد ہی صدارتی امیدوار کے لیے
پیش کیا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کردار قابل
ستائش ہے اور اعتزاز نظریاتی سیاست کے محافظ ہیں، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی
پر اعتزاز کا نام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، اگر اعتزاز احسن کا
نام واپس لیا گیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔