کراچی :عید کے دوسرے روزبوندا باندی۔۔خوشیوں کا مزہ دوبالا
حکمہ موسمیات کے مطابق میں شام تک وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔
لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج بارش
کی پیش گوئی کی گئی ہے
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا
میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32
سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا کراچی میں آج عید
کے دوسرے روز بھی بوندا باندی سے موسم دلفریب ہو گیا۔ آسمان پر چھائی
کالی بدلیاں اور ٹھنڈی ہوائیں شہریوں کیلئے عید کے موقع پر مزید خوشیوں کا
پیغام لے آئیں۔