عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری
قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔
تاہم کئی شہروں میں اب تک گلی محلوں میں صفائی ستھرائی نہ ہوسکی اور
آلائشوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے شہری
پریشان ہیں۔
تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی
نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر
لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور
مدنظر رکھنا چاہیے