لاہور:پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ
پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو عیدالاضحیٰ اورنئے پاکستان کی مبارکباد دیتا
ہوں۔انہوں نے کہا کہ عید پرمحروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹنا قومی ودینی
فریضہ ہے، وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد
رکھنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں
گے، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے۔ صوبے میں جلد
خیبرپختونخواہ طرز کی پولیس اصلاحات لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف کام کام اور صرف کام ہے، ہمیں تبدیلی لانی ہے جو آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے