راولپنڈی:نواز شریف اور مریم صفدر سے ملاقات آج ممکن نہیں ،اڈیا لہ حکام
جیل حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث آج ملاقات نہیں ہو گی، (ن)لیگی رہنماؤں سمیت ملاقاتیوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی بیٹی مریم سے آج ن لیگی رہنماوں کی ملاقات متوقع تھی تاہم اڈیالہ جیل حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے سبب مریم اور نوازشریف سے کسی کی ملاقات نہیں ہو سکے گی، جو بھی ملاقاتی چاہے وہ کل بروز جمعہ ملاقات کر سکے گا۔ ملاقات کے اوقات صبح 8 سےدوپہرایک بجےتک مقرر کئے گئے ہیں، اور اس حوالے سے (ن)لیگی رہنماؤں سمیت ملاقاتیوں کو اطلاع بھی کر دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 10 سال قید سنائی گئی ہے جبکہ انکی بیٹی مریم نواز 8 سال جیل میں گزاریں گی۔ عیدالاضحی انکی پہلی عید ہے جو انھوں نے جیل میں گزاری،