اسلام آباد،قربانی کے بود شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا
ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی عید کے تیسرے دن لوگوں کا پارکوں میں رش دیکھنے میں آرہا ہے،عید کے دو دن کھابوں سے لطف اندوز ہونے کے بعدشہریوں کی بڑی تعدادر پارکوں میں تفریح کرتی نظر آئی،سیر وتفریح کرنے والوں میں بچے بوڑھے خواتین اور جوان بھی شامل ہیں۔
ایک طرف بچے جھولے جھولنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف بڑے لذیذ لذید پکوان کھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندو سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دو دن قربانی اور گوشت بانٹنے میں مصروف رہے اب بچوں کے ساتھ فریح کے لئے نکلے ہیں ایک بچی کا کہنا تھا کہ آج ہم خوب تفریح کریں گے۔