Aug 24, 2018 02:29 pm
views : 369
Location : Punjab Assembly
Lahore- PML N Khawaja Imran Nazir Media talk
لاہور،مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لئے کاغزات جمع کرادیے
مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کےلئے کاغذات جمع کرا دیے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنماحمزہ شہباز کے اپوزیشن لیڈر کےلئے کاغذات سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرا دیے ہیں ا وراپوزیشن لیڈر کے لیے 150 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیں تاہم ہم اپوزیشن کو مضبوط رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔