اسلام آباد،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا،وزیر پیٹرولیم
وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے،اپنی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں لوں گا جب کہ وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے افسران کو بھی غیر ضروری گاڑیاں واپس کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تاپی منصوبے کو 2019 تک مکمل کرلیں۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے افسراں کو بھی غیر ضروری گاڑیاں واپس کرنا ہوں گی۔
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ تاپی کے حوالے سے تمام شرکا سنجیدگی نکا مظاہرہ کر رہے ہیں۔