Aug 24, 2018 07:35 pm
views : 325
Location : Planning and Development Office
Lahore- CM Punjab chairs meeting regarding P & D Department
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ کو پنجاب کے ترقیاتی پروگرام اور رواں مالی سال کے چارماہ کے ترقیاتی بجٹ کے با رے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا میرے قائد عمران خان کاایجنڈاصرف اورصرف عوام کی خدمت ہے۔ہم سب نے ملکر عوام کی خدمت کے مشن کو پورا کر نا ہے۔آپ نے میری ٹیم بن کر کام کرنا ہے۔ ہم سب ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔
سردار عثمان بزدار نے کہاجب بھی نئی حکومت آتی ہے توردو بدل ہوتا ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے ردوبدل نہیں کرنا۔میری پوری حمایت آپ کے ساتھ ہے۔میں آپ کے پیچھے کھڑا رہوں گا۔میں سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ کے دفتر کوبھی فنکشنل کروں گا۔جس طرح میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں آیا ہوں اس طرح ہرمحکمے میں خود جاؤں گا۔میں ہر محکمے سے براہ راست رابطہ رکھوں گا۔
چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے وزیراعلیٰ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف اوراہم منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے شرکت کی۔