Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 25, 2018 05:50 pm views : 370

Location : Mian Super Highway

Karachi- Youngman Killed, Family Protest against Police
  • Urdu

کراچی، منشیات فروشوں کیخلاف پولیس آپریشن کے دوران نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

گڈاپ سٹی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔
کراچی میں گڈاپ کے علاقے خلجی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مار کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ علاقے سے واپس جاتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک نوجوان کی شناخت 17 سالہ بلال خان کے نام سے ہوئی جب کہ 18 سالہ زخمی لڑکے کا نام شکیل ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے۔
نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بڑی تعداد میں اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے گڈاپ تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور پولیس پر شدید پتھراؤ کیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر کراچی سے حیدرآباد جانے والی موٹر وے بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے واپس جانے سے پہلے فائرنگ کی جس سے بے قصور نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے کہا کہ بلال خان پولیس کی نہیں کی بلکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved