Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 25, 2018 06:53 pm views : 490

Location : Railway Minister

Lahore- Federal Railway Minister Shaikh Rasheed Ahmed Press Conference
  • Urdu

لاہور، ریلوے سے کرپشن ختم کرنا چاہتا ہوں، شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے اور اخراجات میں 15 فیصد کمی لائیں گے۔ریلوے سے کرپشن کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتا ہوں۔
لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں نالائق اور کام چوروں کو نہیں چھوڑوں گا،ریلوے کی 4 ہزار ایکڑ اراضی پرلوگ قابض ہیں،چاہوں گا کہ ریلوے میں اب کوئی جھوٹ نہ بولے ، میں نے بھی 8 نو سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔نہ کسی سے عناد ہے نہ محبت ،میں صرف کام چاہتا ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ ٹریڈ کو آن لائن کرنے، 60 سالہ پرانی ویگنیں نیلام کرنے اور آئن لائن ٹکٹنگ میں ٹریول ایجنٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 5 سالہ کارکردگی رپورٹ کو پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزیدکہا کہ ریلوے میں تین فریٹ افسروں کو معطل کردیا ہے،فریٹ میں 20 فیصد اضافے کا کہا ہے،ہرروز فریٹ کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔فریٹ کی یومیہ رپورٹ مجھے موبائل فون پر دی جائے گی۔ 15 ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، راولپنڈی تا لاہور اورکندیاں تاراولپنڈی ٹرین چلائی جائیں گی ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مزید 30 ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ریلوے کی اراضی پر فائیو اسٹار ہوٹل بنائے جائیں گے۔تمام اسکول اور اسپتال نجی سیکٹر کو دینے کو تیار ہیں، کراچی میں ڈی ایس سے کہا ہے کہ مجھے یہاں سے 10 بلین روپے چاہیے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے نجی سیکٹر سے گزارش کی ہے کہ 606 کوچز بیکار پڑی ہیں، آگے آکر مدد کریں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved