کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے صوبائی وزراء ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیر اعلیٰ
سندھ کو مبارکباد دی۔کارکنوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ سیلفیز بنوائیں۔
ترجمان کے مطابق عید ملنے والوں میں صوبائی وزراء ہری رام، سعید غنی، اسماعیل راہو، پروفیسر این ڈی خان اور دیگر شامل تھے۔