کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بلوچستان پولیس فورس کے امور کے جائیزہ اجلاس
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بلوچستان پولیس فورس کے امور کے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے
وزیراعلیٰ کو پولیس کی کارکردگی،فورس کو درپیش مسائل وضروریات،دہشتگردی کی
جنگ اور عمومی جرائم کے علاوہ امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا دہشت گردی کی جنگ اور
عمومی جرائم کے خاتمے میں بلوچستان پولیس کی کاکردگی بہترین ہے،پولیس فورس
کی قربانیاں قابل فخر ہیں،سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف دہشت گردی کے خاتمے کے
لئے شاندار کام کر رہی ہیں،پولیس فورس کی مراعات میں اضافہ اور اپگریڈیشن
کی فوری منظوری دی جائے گی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا دہشت گردی کے واقعات اور عمومی جرائم میں نمایاں کمی آ ئی ہے۔