لودہراں،تحصیل کہروڑپکا میں عید پر ضرورت سے زیادہ گوشت کھانا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا
لودہراں کی تحصیل کہروڑپکا میں عید پر ضرورت سے زیادہ گوشت کھانا شہریوں کو
مہنگا پڑ گیا۔ سنت ابراہیمی ادا کرنے کے بعد پیٹ بھر کر گوشت کھایا اور
ہسپتال جا پہنچے۔
لودہراں کی تحصیل کہروڑپکامیں 24گھنٹوں کے درمیان تحصیل ھیڈ کواٹر ہسپتال
سمیت مختلف ہسپتالوں میں 100سے زائد گیسٹرو کے مریض پہنچ گئے50سے زائد معدے
کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا جن کا علاج جاری ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ان مریضوں
کو بہترین طبی سہولیات دی جارہی ہیں ۔شہری زیادہ گوشت کھانے میں احتیاط
برتیں اور زیادہ سے زیادہ سلاد کا استعمال کریں شوگر،بلڈ پریشراور یورک
ایسڈ کے مریض گوشت کھانے میں احتیاط برتیں۔