Aug 25, 2018 07:47 pm
views : 384
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- Local Government Minister Saeed Ghani Press Conference
کراچی ،آلائشیں اٹھانے پر ہم نے کسی کو تاحال ایک روپیہ نہیں دیا ،سعید غنی
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ، مئیر کراچی،
ڈی ایم سی، کراچی ڈسٹرکٹ کونسل سمیت تمام متعلقہ اداروں کا تعاون پر شکر
گزار ہوں۔ آلائشیں اٹھانے پر ہم نے کسی کو تاحال ایک روپیہ نہیں دیا ، آڈٹ
کے بعد ادائیگیاں کرینگے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مرتضی وہاب کے ہمراہ
بلاول ہاوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ
مینیجمنٹ بورڈ، مئیر کراچی ، ڈی ایم سی چئیرمینز اور کراچی ڈسٹرکٹ کونسل
سمیت تمام منتخب نمائیندوں اور اپنے بلدیاتی ملازمین کا شکرگزارہوں جنہوں
نے شہریوں کو آلائشوں سے نجات دلانے میں کرداراداکیا سوائے اکا دکا مقامات
کے تمام تر علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات نے کچھ نیوز چینلز پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا
کہ کچھ کراچی کے سیاسی رہنماوں نے اپنی کج علمی کا انوکھا مظاہرہ دکھایا
اور بغیر کسی معلومات کے میری جمعے کی شام ہونے والی میڈیا سے گفتگو میں دی
معلومات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن میں آج بھی اپنے بات پر قائم
ہوں۔کراچی میں اٹھائی گء آلائشوں کا وزن 41980میٹرک ٹن تھا۔ ایم کیو ایم
رہنما کو اگر ان اعداد شمار سے مسئلہ تھا وہ اپنے ڈی ایم سی چئیرمین سے
پوچھیں کہ وہاں ان کے مطابق 4 لاکھ 37 ہزار کیسے ذبح ہوئے ؟ انھیں اگر
ہمارے دیے گئے اعدادو شمار پر اعتراض ہے جو کہ لگ بھگ دس لاکھ جانور ہیں
اور یہ پورے کراچی کے اعداد و شمار ہیں ماسوائے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں
کے۔ تو خواجہ اظہار یہ بتائیں کہ ان کی جماعت کے ماتحت ضلع میں پھر کیسے 4
لاکھ 37 ہزار جانور ذبح ہوگئے ؟