Aug 25, 2018 07:55 pm
views : 382
Location : Nawaz Sharif Residence
Murree- PML(N) Leaders Ahsan Iqbal Press Conference
مری ، اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے متحد ہیں اور مشترکہ امیدوارکا اعلان کل کیاجائےگا،احسن اقبال
مری میں شہبازشریف کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں
اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ صدارتی امیدوارلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ
صدارتی امیدوار لانے کے لیے متحد ہیں اور مشترکہ امیدوارکا اعلان کل
کیاجائےگا۔
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے مری میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس
کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی نے متفقہ صدارتی امیدوارکی
ضمن میں مشاورت کے لئے وقت لیا ہے اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں ایک
پلیٹ فارم پرمتحد ہیں.
نارووال سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے احسن اقبال کاکہناتھا کہ
اپوزیشن جماعتیں متفقہ امیدوار ہی لائیں گی اور مشترکہ صدارتی امیدوار کے
نام کا اعلان کل کیاجائے گا۔
سابق وزیرداخلہ نے بتایا پیپلزپارٹی نے اپنی قیادت سےمشاورت کے لئے رات تک
کا وقت لیا ہے جبکہ پی ایم ایل ن کے صدر شہبازشریف کل نام کااعلان کریں
گے۔میڈیا سے گفتگو کے وقت پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کے
نمائندے بھی موجود تھے۔.
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ
کے استعمال کافیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کےاس اقدام پر
تحفظات ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کوملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔
احسن اقبالکا کہناتھا کہ اےاین پی رہنماؤں کوشدیددھمکیاں دی جارہی ہیں اور
حکومت انتقامی ایجنڈےپرکام کررہی ہے جبکہ حکومت نے کابینہ کے پہلے اجلاس
میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔