Aug 26, 2018 02:03 pm
views : 332
Location : Different places
karachi light drizzle breezy weather
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی موسم خوشگوار
کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، آج بھی صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر ، صدراوراطراف میں صبح سویرے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سپرہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگرروڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرمیں مطلع مکمل ابرآلود رہنے اور بونداباندی کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے